شہباز شریف آج اسلام آباد پہنچیں گے، مریم اورنگ زیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ پارٹی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کورونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر فوری طر پر ملک واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔مریم اورنگ زیب نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف نے آج رات ہی وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آج رات کو اسلام آباد پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورت حال کے پیش نظر شہباز شریف نے فوری طور پر وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں