امریکی سفارتکارمیں کورونا وائرس کی علامات ظاہر، آئیسولیشن سینٹرمنتقل

اسلام آباد: انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرامریکی سفارتکارمیں بھی کرونا وائرس کا شبہ ظاہرکیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پرسنسیئرسیلزنامی امریکی سفارتکارپروازکیو آر 632 پردوحا سے اسلام آباد پہنچا۔ دوران اسکریننگ امریکی سفارتکارمیں کورونا کی علامات پائی گئیں ہیں۔ سفارتکارکو اسپتال منتقل کرنے کے بجائے امریکی ایمبیسی کا عملہ ساتھ لے گیا، سفارتکار کو امریکی سفارتخانے میں واقع آئیسولیشن سینٹرمیں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں