جسٹس فائز عیسیٰ صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیلیں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد :جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صدارتی ریفرنس سے متعلق سپریم کورٹ کے 10 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی اپیلیں سماعت کے لئے مقرر، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ 28 اکتوبر کو نظر ثانی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔نظر ثانی اپیلوں کی سماعت کے لئے تشکیل دئیے گئے بینچ میں سابق دس رکنی بینچ کے صرف ان تین ججز کو شامل نہیں کیا گیا جنہوں نے معاملے کو ایف بی آر کو بھیجنے کے عمل کی مخالفت کی تھی، یاد رہے دس رکنی لارجر بینچ کے فیصلے کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت ملک کی متعدد بار کونسلز نے نظر ثانی اپیلیں دائر کر رکھی تھیں جنہیں اب باضابطہ طور پر سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں