شہباز شریف نہیں آتے تو نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے پراسس کا آغاز کیا جائے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہیں،اپوزیشن لیڈر کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اگر وہ نہیں آتے تو نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے پراسس کا آغاز کیا جائے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ اپوازیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لا رہے پبلک اکا ونٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلے چھوڑ چکے ہیں،قانون سازی میں اپوزیشن لیڈر کا اہم کردار ہے، اور وہ خصوصی مراعات بھی لے رہے ہیں ان کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا ان حالات کے مد نظر یا تو شہباز شریف سے اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے اور یا پھر نئیاپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کیلئے پراسسس کا آغاز کیا جائے کیونکہ قائد حزب اختلاف کا عہدہ لمبا عصہ خالی نہیں رکھا جا سکتا۔ شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں