کرس گیل پر جرمانہ عائد

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج کرکٹر کرس گیل پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں آؤٹ ہونے کے بعد غصہ دکھانے پر جرمانہ کردیا گیا۔آئی پی ایل کے رواں سیزن کے میچز متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں جہاں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کررہے ہیں۔ابوظبی میں راجستھان رائلز اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان میچ میں کرس گیل نے چھکوں اور چوکوں کی بارش کی تاہم انہوں نے میچ میں 63 گیندوں پر 8 چھکوں کی مدد سے 99 رنز بنائے اور آرچر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔گیل آؤٹ ہونے پر آپے سے باہر ہوگئے اور بلے کو زور سے فیلڈ میں پھینکا۔کرس گیل کی اس حرکت پر انہیں آئی پی ایل کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا اور انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا جس پر انہیں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں