سینئر صحافی سلیم عاصمی انتقال کرگئے

اسلام آباد(انتخاب نیوز)سینئر صحافی اور ڈان کے سابق ایڈیٹر سلیم عاصمی کراچی میں انتقال کرگئے۔ان کے اہل خانہ اور دوستوں کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔ڈان اور خلیج ٹائمز میں نیوز ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دینے والے سلیم عاصمی نیوز سائڈ سے ڈان کے پہلے ایڈیٹر تھے اور انہیں کے دور میں ڈان کا اسلام آباد ایڈیشن شروع کیا گیا۔انہوں نے ڈان میں گزارے گئے اپنے وقت میں آرٹ کو کور کرنے میں خصوصی توجہ دی، وہ اپنے پیچھے 2 میگزین چھوڑ کر گئے ہیں جس میں ایک دی گیلری ہے جو اپنے نام سے ہی واضح ہے کہ یہ آرٹ سے متعلق ہے جبکہ دوسرا بکس اینڈ آتھرز ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں