پنجگور، آئل ٹینکرمیں آتشزدگی
پنجگور:بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک آئل ٹینکر پہ اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں روپے و گاڑی جل گئی ہے جہاں یہ واقع ہوا ہے یہ نواز ولد حاجی عبد الرحمن سکنہ گر کا ڈپو ہے گاڑی مالک کے مطابق ہم تیل کو خالی کررہے تھے کہ جہاں تیل نکلتا ہے اس وال سے اچانک آگ بھڑک اٹھی اور پلک جھپکتے ہی آگ پوری گاڑی کو آپنے لپٹ میں لیا انکے مطابق لگ بھگ تین کروڑ کی گاڑی اور 32000 ہزار لیٹر تیل جس کی مالیت تیس لاکھ روپے ہے جل گئے ہیں لیکن کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے آگ لگتے ہی فائربگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی ہے۔
Load/Hide Comments


