منافق کی چاروں نشانیاں وزیراعظم میں ہیں،بلاول بھٹو
غذر: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بے روزگاری،غربت میں اضافہ کیا ہے،ہمارے ڈاکٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے،منافق کی چار نشانیاں ہیں، چاروں نشانیاں وزیراعظم میں ہیں،حکومت نے کشمیر کا سودا کیا،عمران خان نے دعا کی کہ مودی الیکشن جیت جائیں، نااہل اور ناسمجھ لوگوں کو پتا نہیں سی پیک کیا ہے؟ عمران خان کہتا ہے سی پیک پر کام کریں گے، لیکن کوئی کام نہیں کیا،آج ہر کوئی سی پیک کی اونر شپ لینا چاہتا ہے، پیپلز پارٹی نے سی پیک کی بنیاد رکھی۔اتوار کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ ذوالفقار بھٹو نے ایف سی آر کا خاتمہ کیا تھا،بھٹو نے آپ کو ظلم سے آزادی دلائی، آپ کو آواز دی،شہید بھٹو نے گندم، چینی اور نمک پر سبسڈی کا بندوبست کیا،غربت اور بے روزگاری سے نجات دلانے کیلئے اقدام کیئے،ہم شہید بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائیں گے،گلگت بلتستان کے عوام کوصرف پیپلز پارٹی کے دور میں حقوق ملتے ہیں،بینظیر بھٹو نے عوام کو جمہوری اور سیاسی آزادی دی،پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان اسمبلی بنائی، بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سی پیک کی بنیاد رکھی، عمران خان کہتا ہے سی پیک پر کام کریں گے، لیکن کوئی کام نہیں کیا،آج ہر کوئی سی پیک کی اونر شپ لینا چاہتا ہے۔نااہل اور ناسمجھ لوگوں کو پتا نہیں سی پیک کیا ہے؟پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو سب سے پہلے سی پیک کا فائدہ گلگت بلتستان کوہوتا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ میں حیران ہوں ملک کا وزیراعظم ایک تقریر میں اتنا جھوٹ بولتا ہے،کہتے ہیں کرپشن کا خاتمہ کریں گے یہ نعرہ ہم کب سے سن رہے ہیں،پی ٹی آئی کی حکومت نے بے روزگاری،غربت میں اضافہ کیا ہے،ہمارے ڈاکٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ منافق کی چار نشانیاں ہیں، چاروں نشانیاں وزیراعظم میں ہیں،حکومت نے کشمیر کا سودا کیا،عمران خان نے دعا کی کہ مودی الیکشن جیت جائیں۔


