امریکا میں میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف فرانسیسی قونصلیٹ کے باہر مظاہر

نیویارک:فرانس میں گستاخانہ خاکوں اور صدر میکرون کے مسلم دشمن رویے کے خلاف نیویارک میں فرانسیسی قونصلیٹ کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ شدید بارش کے باوجود بچوں اور بزرگوں سمیت سیکڑوں افراد نے مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین نے زبردست نعرے بازی کی اور فرانس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک میں مظاہرہ اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ سمیت مختلف مسلم تنظیموں کی اپیل پر کیا گیا۔ جس میں مختلف رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین اور شرکا نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان اپنے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرتا ہے اور ان ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہں کی جائے گی۔مقررین کا کہنا تھا کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے ساتھ ساتھ فرانس نے جو مسلم دشمن رویہ اختیار کیا ہے وہ انتہائی غلط ہے۔ فرانسیسی صدر کے معافی نہ مانگنے تک فرانس کا بائیکاٹ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں