ایاز صادق کا بیان بالکل درست تھا، انکی تنقید وزیر خارجہ کے متعلق تھی،احسن اقبال

کرمانوالا:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج دشمن کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے،اداروں کی مضبوطی آئین کے مطابق چلنے میں ہی مضمرہے وفاقی حکومت گلگت میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیررہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی نا اہلی چھپانے کیلئے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہی ہے،ایاز صادق کا بیان بالکل درست تھا، انکی تنقید وزیرخارجہ کے متعلق تھی۔ انہوں نے کہاکہ عبدالقادر بلوچ کا استعفیٰ دینا انکی اپنی مرضی ہے،اس وقت ملک میں تاریخی بیروزگاری اور مہنگائی ہے احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت جی بی میں مسلم لیگ ن کی خدمت اور ترقیاتی کارکردگی سے بوکھلاچکی ہے،وزیراعظم اور وفاقی وزراء گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم چلارہے ہیں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر ی جاچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں ادارے تبھی مضبوط ہونگے جب وہ آئین کے مطابق چلیں گے افواج پاکستان دشمن کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایازصادق کا بیان بالکل درست تھا اور انکی تنقید وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے متعلق تھی حکومت اپنی نا اہلی چھپانے کی خاطر غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہی ہے کسی پاکستانی کو یہ حق نہیں کہ وہ کسی دوسرے پاکستانی کو غداری کا سرٹیفکیٹ دے سیاستدان محب وطن ہیں انہوں نے کہا کہ پائلٹ کو چھوڑنا ہی تھا تو دوچار دن انتظار کرلیتے لیکن عمران خان نے جلدی کی کیونکہ وہ دباء و برداشت نہیں کر پائے مسلم لیگ بلوچستان میں اختلافات کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عبدالقادر بلوچ اگر استعفیٰ دینا چاہتے ہیں تو یہ انکی مرضی ہے جو مسلم لیگ ن اور نواز شریف کو چھوڑے گا اسکی سیاست ہی تباہ ہوگی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی اور بیروز گاری کے سابق تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اس وقت ملک میں تاریخی بیروزگاری اور مہنگائی ہے ہر طبقہ حکومت کے خلاف احتجاج کررہا ہے عوام کو اس ظالم اور غریب مار حکومت کے رحم و کرم پرہرگز نہیں چھوڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں