قلات، تین مہینے کے بعد مغوی بچہ بازیاب، ملزم گرفتار

قلات:قلات سی ٹی ڈی کی بڑی کامیاب کارروائی، تین مہینے قبل کمسن لاپتہ بچہ بازیاب، اغوا کار گرفتار، تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے یونین کونسل پندران کے رہائشی گیارہ سالہ لڑکا ثنا اللہ ولد قاضی عبداللہ نیچاری جوکہ پندران سے قلات جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا۔ قلات سی ٹی ڈی ٹیم میں شامل آفیسران و اہلکاروں نے کافی کوششوں کے بعد کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قلات شادی زئی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر مغوی بچے کو بازیاب کرتے ہوئے اغواکار ملزم منظور احمد ولد مولا بخش قوم دہوار کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے مغوی بچے کو تین مہینے سے ایک کمرے میں بند کر رکھا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغوی بچے کو ورثا کے حوالے کیلئے حسب ضابطہ پولیس کارروائی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں