صنعتوں کیلئے سستی بجلی کی فراہمی معاشی استحکام کی جانب اہم اقدام ہے: شبلی فراز
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے سستی بجلی کی فراہمی کا اعلان عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی استحکام کی جانب ایک اور اہم اقدام ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری پہلی ترجیح ہے، چھوٹی، درمیانی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی سے کارخانے چلیں گے، غریب مزدوروں کے چولہے بھی جلیں گے۔
Load/Hide Comments


