اے این پی نے دہشت گردی کے خلاف بیش بہا قربانیاں دیں،اعجاز شاہ

اسلام آباد ; وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں دہشت گردی کے خلاف بیش بہا قربانیاں دیں، ہر سطح پر اعتراف کیاجاتا ہے، اگر میرے بیان کو اس کے حقیقی معنوں میں سمجھا جاتا تو کبھی ایسا ردعمل نہ آتا،پورا ملک دہشت گردی کے ناسور کے خلاف صف آرا رہا ہے اور آج بھی اس سے نمٹنے کیلئے متحد ہے، طارق بشیرچیمہ کے بیانات کوسنا ہے،اتحادیوں کے اعتراضات جمہوریت کا حسن ہے،ملک میں جلسے،جلوسوں پرکوئی مسئلہ نہیں،سیاسی لیڈرصرف کورونا وبا کا خیال رکھیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اے این پی سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، اس میں کوئی شک نہیں کہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں دہشت گردی کے خلاف بیش بہا قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہاکہ بشیر بلور اور میاں افتخار حسین کے فرزند سمیت کئی کارکنان شہید ہوئے، اے این پی کی ان شہادتوں کا ہر سطح پر اعتراف کیا جاتا ہے، اگر میرے بیان کو اس کے حقیقی معنوں میں سمجھا جاتا تو کبھی ایسا ردعمل نہ آتا۔ انہوں نے کہاکہ پورا ملک دہشت گردی کے ناسور کے خلاف صف آرا رہا ہے اور آج بھی اس سے نمٹنے کیلئے متحد ہے، اعجاز شاہ نے کہاکہ آج کے لنچ میں مسلم لیگ(ق)نہیں آئی، اتحادیوں کے اعتراضات جمہوریت کا حسن ہے، انہوں نے کہاکہ طارق بشیرچیمہ کے بیانات کوسنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جومس انڈراسٹینڈنگ اس کوآئندہ چند دنوں تک حل کرلیا جائے گا، مسلم لیگ(ق)ہماری اتحادی ساتھ رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں جلسے،جلوسوں پرکوئی مسئلہ نہیں،سیاسی لیڈرصرف کورونا وبا کا خیال رکھیں۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ کے ساتھ ہمارا ٹریٹی نہیں ہے،نوازشریف علاج کے لیے برطانیہ گئے تھے، حکومت نے برطانوی حکومت کوخط لکھا ہے، وزیراعظم نے کہا اگرنوازشریف کی واپسی کے لیے خود بھی جانا پڑا توجاؤں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں