کوئٹہ بار کے انتخابات میں 150بوگس ووٹ استعمال ہوئے،عصمت اچکزئی ایڈووکیٹ
کوئٹہ: عصمت اللہ اچکزئی ایڈووکیٹ نے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات میں 150بوگس ووٹ استعمال ہوئے نان پریکٹسینگ وکلاء کے ذریعے ہمیں ہرایا گیا۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں تمام وکلاء صاحبان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مجھے ووٹ دیا اور سپورٹ کیا الیکشن دن پانچ ایڈیشنل لسٹوں کا آنا قابل مذمت ہے ژوب،قلعہ عبداللہ،پشین اوردیگر اضلاع سے ووٹ ٹرانسفر کرکے ووٹ ڈالا گیا جس میں بار کونسل کا ایک ممبر جوپشین میں الیکشن بھی لڑ رہا ہے انہوں نے بھی وٹ کاسٹ کیا جوغیرآئینی اقدام ہے تمام وکلاء کو پتہ ہے کہ ہمیں ہرانے والے کون لوگ ہیں یہ سلسلہ 2024تک چلے گا لیکن مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں ایک عظیم انسان کامران مرتضیٰایڈووکیٹ کے پینل سے ہارا ہوں کوئی مجھے یہ طعنہ نہیں دے گا کہ آپ نے لیڈر شپ کا چناو غلط کیا تھا ایک بار پھر میں سب وکلاء کا شکریہ اد اکرتا ہوں۔


