تاج آفریدی سب سے مالدار سینیٹر،سینٹ ارکان کے گوشواروں کی تفصیلات

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ارکان سینیٹ کے مالی سال 2019-20کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں،جن کے مطابق سب سے مالدار سینیٹر تاج محمد آفریدی ہیں، جن کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 22 کروڑ 27 لاکھ روپے ہے جبکہ سینیٹر سراج الحق نے 12 کنال کی وراثتی زمین اور 3 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد کا کاروبار ظاہر کیا ہے، ان کے بینک اکاؤنٹ میں 6 لاکھ روپے پڑے ہیں،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ 63 لاکھ ہے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ 6 کروڑ 77 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، سینیٹر اعظم سواتی 81کروڑ 12 لاکھ روپے،وزیرقانون فروغ نسیم 39 کروڑ 96 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں،سینیٹرشیری رحمان 26کروڑ30لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں،سینیٹرراجہ ظفرالحق نے اپنی جائیدادظاہرکی لیکن مالیت نہیں بتائی جبکہ بینک اکاؤنٹ میں صرف 50ہزارروپے ظاہر کئے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ارکان سینیٹ کے مالی سال 20-2019کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں ہیں جن کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پاکستان میں جائیدادکی مالیت ساڑھے 5 کروڑروپے ہے،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے پاس 4 گاڑیاں ہیں، وزیراطلاعات شبلی فرازکے 4 کروڑ 67 روپے کے اثاثے ہیں،قائدایوان سینیٹ شہزادوسیم 20 کروڑ 21 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، سینیٹر شہزادوسیم کی اہلیہ کے اثاثوں کی مالیت 17 کروڑ 23 لاکھ روپے ہے،سینیٹرفیصل جاویدایک کروڑروپے اثاثوں کے مالک ہیں، سینیٹر تاج محمدآفریدی ایک ارب 22 کروڑ 27 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں تاج آفریدی کے بیرون ممالک 16 کروڑ 71 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں، سینیٹرعبدالقیوم8کروڑ64لاکھ روپے سے زائداثاثوں کے مالک ہیں۔ سینیٹرراجہ ظفرالحق نے الیکشن کمیشن میں اپنی جائیدادظاہرکی لیکن مالیت نہیں بتائی،راجہ ظفرالحق نے بینک اکاؤنٹ میں صرف 50ہزارروپے ظاہر کئے ،سینیٹرعبدالکریم 20 کروڑسے زائداثاثوں کے مالک ہیں۔سینیٹر رحمان ملک 1.3ملین پاؤنڈ کے بیرون ملک اثاثوں کے مالک ہیں۔ سینیٹر مظفر حسین شاہ 3 کروڑ روپے جبکہ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر12 کروڑ سے زائد غیر منقولہ جائیداد کے مالک ہیں،سینیٹر میاں رضا ربانی کے پاس پاکستان میں 1 کروڑ 53 لاکھ کا کاروبار ہے۔ انہیں 62 لاکھ روپے کی جائیداد تحفے میں ملی۔سینیٹر سراج الحق نے 12 کنال کی وراثتی زمین اور 3 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد کا کاروبار ظاہر کیا، ان کے بینک اکاؤنٹ میں 6 لاکھ روپے پڑے ہیں۔سینیٹر صلاح الدین ترمذی 19 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔سینیٹرشیری رحمان کے اثاثوں کی مالیت 26کروڑ30لاکھ روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں