کارکن15نومبر کے جلسہ کی کامیابی کے لیے مہم چلائیں، پی ایس ایف

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل, ڈپٹی چیئرمین مزمل خان کاکڑ اور ممبر معصوم خان میرزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں شهيد وطن جيلانى خان اچکزئى شہید کی دسویں برسی پر ان کی قومی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید وطن جیلانی خان اچکزئی نے فخرافغان باچاخان کے سچے پیروکار کی حیثت سے مظلوم پشتون قوم کے حقوق کی لئے جدوجہد کی اور علاقہ میں امن و امان، بھائی چارگی کی فضاء کو قائم کرنے لے لئے جدوجہد کرتے رہے. شہید خان جیلانی خان اچکزئی شروع دن سے فکرِ باچاخان سے وابستہ ہوکر مرتے دم تک اپنے نظریات پر ثابت قدم رہے. پشتون قومی تحریک میں وہ امر ہوگئے. پشتون ایس ایف شہیدِ وطن حاجی جیلانی خان اچکزئی کی دسویں برسی کی مناسبت سے 15 نومبر کو پشین میں منعقدہ جلسے میں بھرپور انداز سے شرکت کرے گی جبکہ 16 نومبر کو پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے کوئٹہ میں کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عوامی نیشنل پارٹی صوبہ پشتونخوا کے صدر ایمل ولی خان، صوبائی صدر بلوچستان اصغر خان اچکزئی اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے. اس حوالے سے تمام یونٹوں کے ذمہ داران کو تاکید کی جاتی ہے کہ جلسے اور کنونشن کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے اور کارکنوں کی شرکت یقینی بنائی جائے۔جبکہ 15 نومبر کے پشین جلسے اور 16 نومبر کو کوئٹہ میں پشتون ایس ایف کے کنونشن کے حوالے سے بھرپور مہم چلانے کی تاکید کی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں