سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے بحرین کی قرارداد کو روس اور چین نے ویٹو کردیا
آبنائے ہُرمُز کو کھلوانے کے لیے بحرین کی قرارداد کو روس اور چین نے ویٹو کر دیا، عرب میڈیا کے مطابق قرار داد کے حق میں 11 ووٹ آئے جبکہ دو ارکان غیر حاضر رہے۔اس سے قبل آبنائے ہُرمُز کھلوانے کے لیے بحرین کی قرارداد پر ووٹنگ کے لیےسلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ نیو یارک سے میڈیا رپورٹ کے مطابق قرارداد منظور ہونے کی صورت میں رکن ملکوں کو آبنائے ہُرمُز کھلوانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی اجازت مل جاتی۔ عرب میڈیا کے مطابق روس اور چین نے قرار داد کو ویٹو کر دیا جبکہ قرار داد کے حق میں 11 ووٹ آئے اور دو ارکان غیر حاضر رہے۔
Load/Hide Comments


