مریم نواز کی تقریروں سے عیاں ہے یہ شکست مان چکے ہیں، شبلی فراز
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کی تقریروں سے عیاں ہے کہ یہ شکست مان چکے ہیں۔ ناکامی اور شکست ان کا مقدرہے۔ یہ لوگ ایک طرف گلگت بلتستان کے جمہوری عمل میں شریک ہیں لیکن دوسری جانب جمہوریت کے منافی باتیں کررہے ہیں۔ مریم نواز کے خطاب پر ردِعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا یہ ہے ان کی جمہوریت اور آئین سے پاسداری۔ یہ سیاسی بد حواسی نہیں تو اورکیا ہے؟۔قوم انہیں بد دعائیں دے رہی ہے جنہوں نے اپنی جیبیں بھر کر عوام کو کنگال کیا۔ مریم صاحبہ! شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا۔ قوم ان کاغذی شیروں سے واقف ہے جو اپنے ہی کارکنان کو چھوڑ کر صندوقوں سمیت ملک سے روانہ ہوگئے تھے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا اب لندن میں قانون کے مفرور ہیں جن کی زبان سے قومی وقار اور ملکی مفاد تک محفوظ نہیں
Load/Hide Comments


