احتساب بیورو نے نواب رئیسانی و دیگرملزمان کو نوٹسز جاری

قومی احتساب بیورو بلوچستان نے قومی خزانے کو غیر قانونی طور پر 817 ملین روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان محمد اسلم خان رئیسانی، سابق سینیٹر حاجی لشکری رئیسانی، سابق سیکریٹری خزانہ دوستین جمالدینی سمیت آٹھ ملزمان کیخلاف چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائرکردیاہے۔کوئٹہ کے احتساب عدالت نے نامزد افرادکو نوٹسز جاری کرتے ہوئے عدالت طلب کرلیا ہے۔احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی پرمبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے خاندان کیلئے غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے ہرجانے کی مد میں حاصل کرنے کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں