لیگی چمچے ایسے خوش ہیں جیسے شہباز نہیں کمانڈر سیف گارڈ آگیا،فواد چوہدری

اسلام آباد , وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دیگی چمچے ایسے خوش ہیں جیسے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نہیں بلکہ کمانڈر سیف گارڈ آ گیا ہے۔سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سالوں حکمرانی کے بعد تباہ حال ادارے اور کمزور معیشت دے کر لندن جا بیٹھیں، آنا جانا لگا رہے گا لیکن ان کا سیاسی مستقبل بڑا زیرو ہے۔شہباز شریف کی واپسی کو خوش ا?ئند قرار دیتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ وہ لیڈر آف اپوزیشن ہیں ان کی واپسی کیلئے بڑی محنت ہوئی ورنہ پارٹی پر ان کے دوستوں کا قبضہ ہو ہی گیا تھاامید ہے باقی فیملی بھی اسی طرح واپس آئے گی، جو پیسے ان کی طرف بنتے ہیں اس کا پلی بارگین کریں اور بے شک لندن رہیں، شہباز شریف کے طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دیکر اچھا اقدام کیا ہے۔(درانی)

اپنا تبصرہ بھیجیں