لاہور میں کم عمربچیوں کے اغواء اور خرید و فروخت میں ملوث گروہ گرفتار
ملزمان کم عمر معصوم بچیوں کو اغواء کر کے یا خرید کر غلط کاموں کیلئے صوبہ سندھ لے جاتے تھے: پولیس— فوٹو: اسکرین گریب/انویسٹی گیشن پولیس لاہور
لاہور میں کم عمر بچیوں کے اغواء اور خریدوفروخت میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گروہ کی سرغنہ نجمہ بی بی اور اس کے ساتھی وقار احمد اور صالح محمد شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کم عمر معصوم بچیوں کو اغواء کر کے یا خرید کر غلط کاموں کیلئے صوبہ سندھ لے جاتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نواں کوٹ میں 13سالہ بچی کے اغواء کا مقدمہ درج ہوا تھا، گروہ کے قبضےسے بچی کو بازیاب کراکے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


