پی ڈی ایم عوام کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب نظرآرہی ہے، ڈاکٹر حئی بلوچ
کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک حقیقی جمہوریت اور نظام کے لئے محنت کش عوام کی اکثریتی حمایت حاصل کرنے میں واضح طور پر کامیاب نظر آرہی ہے حکمران اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیاں اور دھونس دھمکیاں دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی وفاقی حکومت گوادر کراچی وفاق کے حوالے کرنا اور سندھ بلوچستان کے جزائر کو غیرآئینی قبضہ گیری کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں شدید آئینی معاشی سیاسی بدانتظامی اور عوام بدترین معاشی استحصال سے دوچار ہے پی ڈی ایم کی تحریک حقیقی جمہوریت اور حقیقی وفاقی نظام کے لئے محنت کش عوام کی اکثریت حمایت حاصل کرنے میں واضح طور پر کامیاب نظر آرہی ہے جبکہ حکمران اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیاں اور دھونس دھمکیاں دینے میں کوئی بھی کسر نہیں چھوڑی بلکہ نہ صرف نیب کے ذریعے جھوٹے مقدمات قائم کرنے اور اپوزیشن کو دبانے کے لئے ہر قسم کی غیر اخلاقی غیرجمہوری اور غیرآئینی ہتھکنڈے استعمال کرنے میں دن رات مصروف عمل ہیں یہ ماضی کی کرپشن کا راگ الاپنے میں اور غلط بیانی سے کام لینے میں ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں موجودہ حکمران کے ڈھائی سالہ دور میں کرپشن آسمان کو چھورہی ہے چینی‘ آٹا اور ادویات مافیا اور بدترین بے روزگاری ہوشربا مہنگائی بیرونی قرضوں کی بھرمار حکمرانوں کو اپنی گندگی اور نااہلی نظر نہیں آرہی ہے روزانہ سلیکٹڈ عمران خان نے شوشے چھوڑتے رہتے ہیں کبھی بلوچستان اور سندھ کی تقسیم کی باتیں اور کبھی ضلع گوادر اور کراچی کو وفاق کے حوالے اور کبھی بلوچستان اور سندھ کے جزائر غیرآئینی قبضہ کرنے کے خواب دیکھتے رہتے ہیں حکمرانوں کو چاہئے کہ بدترین معاشی بحران پر توجہ دیں اور قبضہ گیری محکوم قوموں کی سرزمین اور وسائل بلوچ سندھیوں کے قومی تشخص کو ختم کرنے کی ناروا ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف بلوچ‘ پشتون‘ سندھی سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہو کر ان تمام سازشوں کو ہرصورت میں ناکام بنائیں گے جیسے ماضی میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے ناروا عوام دشمن منصوبے کو متحد ہو کر ناکام بنایا تھا۔


