خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ کرنا نیب کی بدنیتی کا ثبوت ہے،شیری رحمن
اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی نے سید خورشید شاہ کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 ماہ گزرنے کے بعد بھی سید خورشید شاہ کو ضمانت پر رہائی نہیں دی جا رہی ہے۔اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ سید خورشید شاہ کو نیب حراست میں 1 سال 2 ماہ گزر چکے ہیں، شیری رحمان نے کہاکہ قانون کے مطابق نیب نے تین ماہ کے اندر ریفرنس دائر کرنا تھا، 14 ماہ گزرنے کے بعد بھی سید خورشید شاہ کو ضمانت پر رہائی نہیں دی جا رہی، نیب کے پاس ثبوت تھے تو 14 ماہ کیوں گزر گئے ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ سپریم کورٹ اور عالمی ادارے نیب پر سوال اٹھا چکے ہیں، نیب سیاسی مخالفین کو نشانا بنانے کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب سپریم کورٹ بار بھی سید خورشید شاہ کی رہائی کا مطالبہ کر چکی ہے، انتقامی سرکار نیب گردی بند کرے۔ انہوں نے کہاکہ سید خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ کرنا نیب کی بدنیتی کا ثبوت ہے،سپریم کورٹ نیب گردی کا نوٹس لے۔


