کشمور واقعہ پوری قوم کے لیئے شدید رنج اور پریشانی کا باعث ہے، نواز شریف

لندن:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کشمور واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دل کو دہلا دینے والا کشمور واقعہ پوری قوم کے لیئے شدید رنج اور پریشانی کا باعث ہے، متاثرین کے دکھ کا ازالہ تو نہیں ہو سکتا مگر درندہ صفت مجرموں کو نشان عبرت تو بنایا جا سکتا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ میری دلی ہمدردی معصوم بچی، اس کی والدہ اور ان کے خاندان کے ساتھ ہے۔(ع ا)

اپنا تبصرہ بھیجیں