جلد ہی الفتح پینل کو پارٹی کی شکل دیں گے،سردار فتح محمد حسنی

نوشکی : الفتح پینل کے سربراہ سابق وفاقی وزیر سردار فتح محمد حسنی نے کہا ہے کہ جلد ہی بلوچستان اور سندھ کی سطح پر الفتح پینل کو پارٹی کی شکل دیں گے، بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اس کے وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جائے تو ملک کے قرضے ختم ہوسکتے ہیں، سی پیک بلوچستان اور پاکستان کے لئے ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لئے گیم چینجر منصوبہ ہے، بلوچستان کے جزیرے وفاق کے حوالے کرنے کی حمایت کسی صورت نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار فتح محمد حسنی نے کہاکہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے بلوچستان کے وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جائے تو پورے پاکستان کے قرضے ختم ہو سکتے ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میں ایسی قیادت نہیں جو بلوچستان کے وسائل کو صحیح طور پر استعمال کریں سی پیک ماسٹر پلان پر عمل درآمد نہ کرنا نااہلی ہے سی پیک نہ صرف بلوچستان اور پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے گیم چینجر ہوگا مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ ماسٹر پلان پر عمل در آمد کیا جائے بلوچستان کے جزیروں سے متعلق ایک سوال پر سردار فتح محمد حسنی نے کہاکہ کسی صورت بلوچستان کے جزیرے وفاق کو حوالہ کرنے کے حمایت نہیں کرینگے اور نہ ہی جنوبی بلوچستان بنانے دینگے بلوچستان ایک تھا ایک ہے اور ایک ہی رہیگا سردار فتح محمد حسنی نے کہاکہ بہت جلد الفتح پینل کو پارٹی کی شکل دینگے جو بلوچستان اور سندھ کی سطح پر مضبوط سیاسی پارٹی ہوگی اس سلسلے میں سیاسی دوستوں اور حمایتوں سے مشاورت جاری ہے انہوں نے کہاکہ نئی پارٹی بنانے کا مقصد بلا تفریق عوامی خدمت ہے بلوچستان اور سندھ میں بیروزگاری اور مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے بدامنی بڑھ رہی ہے پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ مخلصی سے بلوچستان کے وسائل کو استعمال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں