سیشن کورٹ کے بخشی خانے میں فائرنگ سے دو زیر حراست ملزم جاں بحق

لاہور:سیشن کورٹ کے بخشی خانے میں فائرنگ سے دو زیر حراست ملزم جاں بحق ہو گئے،پولیس نے فوری کارروائی کر کے ملزم کواسلحے سمیت گرفتار کر لیا،قتل ہونے والے سگے بھائی اور پیشی پر آئے ہوئے تھے۔بتایا گیا ہے کہ سیشن کورٹ کے بخشی خانے میں اندھا دھند فائرنگ سے پیشی پر آئے ہوئے دو افراد ریاست نذیر اور بلال جاں بحق ہو گئے اور دونوں سگے بھائی تھے۔ فائرنگ سے بھگدڑمچ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کفیل قدیر کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا جسے تھانہ اسلامپورہ کے حوالے کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے سیشن کورٹ میں فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد کی ہلاکت کے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے بخشی خانے پر فائرنگ سے متعلق نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سکیورٹی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں