حکمران جماعت کی اتحادی جماعت ق لیگ کی ناراضگی برقرار

اسلام آباد:حکمران جماعت کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کی ناراضگی برقرار ہے ق لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ نے منگل کے روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہ کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق)کی مرکزی قیادت کی جانب سے وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کو کابینہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے لئے کہا گیا تھا اور اس کی بڑی وجہ مسلم لیگ (ق)کے حکومت سے تحفظات ہیں کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت نے وفاق اور صوبائی سطح پر جو بھی وعدے کئے تھے تاحال ان کو پورا نہیں کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم سمیت کسی بھی رکن نے طارق بشیر چیمہ کی غیرحاضری کا معاملہ نہیں اٹھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں