ادویات کی قیمتیں کم کرنے کا حکم ڈریپ سے رپورٹ طلب

پشاور: پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس قیصر رشید نے دواں کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے دواں کی قیمتوں میں کمی پر رپورٹ طلب کرلی۔جمعرات کو پشاور ہائی کورٹ میں دواں کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت ہوئی، قائم مقام چیف جسٹس قیصر رشید نے دواں کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے دواں میں اضافے فہرست پڑھ کر سنائی، جس پر قائم مقام چیف جسٹس قیصررشید نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا آپ لوگوں کو احساس ہی نہیں، عوام میں اتنی مہنگی دوائیں خریدنے کی سکت ہی نہیں۔عدالت نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان تھے، دواں کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا، سی ای او صاحب دواں کی قیمت میں اضافے کی فہرست پرنظرثانی کریں اور قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کرکے اس کو کم سیکم قیمت پر لائیں۔جسٹس قیصررشید نے سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے دواں کی قیمتوں میں کمی پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے اتائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی کلینکس اور لیبزکیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا اور سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں