زرداری نے پیپلز پارٹی کو سندھ اور لاڑکانہ تک محدود کر دیا،شبلی فراز
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ زرداری صاحب نے تو پیپلز پارٹی کو ایک وفاقی جماعت سے سندھ اور لاڑکانہ تک محدود کر دیا۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ زرداری صاحب نے تو پیپلز پارٹی کو ایک وفاقی جماعت سے سندھ اور لاڑکانہ تک محدود کر دیا جبکہ مریم نواز انتھک محنت سے ن لیگ کو گوالمنڈی کی جماعت بنا رہی ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ (ن)لیگ کی اکثریت خود مریم کے بیانیے سے بیزار ہے تاہم پارٹی میں جمہوریت نہ ہونے کی وجہ سے کوئی سر اٹھا کر بات نہیں کر سکتا۔
Load/Hide Comments


