کرونا، پنجگور میں لاک ڈاؤن، بازار بند

پنجگور, پنجگور میں لاک ڈاؤن شروع بازار بند کردیا گیا: ڈپٹی کمشنر پنجگور شفقت انور شاہوانی کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر پنجگور امجد سومرو میجر لیویز فورس صابر علی گچکی ایس ایچ او سٹی جاوید بلوچ محرر لیویز غفاربلوچ نے لیویز پولیس کی نفری کے ہمراہ بازار کا دورہ کرکے لوگوں کو لاک ڈاؤن سے متعلق آگاہ کیا کہ کرونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کیلئے لوگ گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کر یں اور لاک ڈاؤن کے دوران شہری انتظامیہ سے تعاون کرین اس دوران ڈپٹی کمشنر پنجگور شفقت انور شاہوانی نے کہا کہ یہ لاک ڈاؤن ان کی صحت کیتحفظ کے لئے کیا جارہاہے اگر کسی نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں