کوئٹہ، تلور کو اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام
کوئٹہ: کسٹم حکام نے نایاب پرندے تلور کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئٹہ ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والے مسافر کے قبضے سے 2 پرندوں کو قبضے میں لیا گیا۔حکام کے مطابق قیمتی تلور دو علیحدہ ڈبوں میں رکھے گئے تھے جنہیں قبضے میں لے کر محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کردیا گیا۔دوسری جانب گوادر کسٹم حکام نے بھی مکران ڈویڑن کے علاقے جیوانی سے 3 تلوروں کو ایران اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی۔ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ قبضے میں لیے گئے تلور محکمہ جنگلات کے ڈپٹی کنزرویٹو یار محمد دشتی کے حوالے کیے گئے
Load/Hide Comments


