پشین نوجوان ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی دھرنا

پشین:پشین نوجوان ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام گیس اور بجلی کے لوڈشیڈینگ کے خلاف ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیس اور بجلی کے بندش کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی دھرنے کے شرکا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے دھرنے کے شرکا سے انجمن تاجران پشین کے صدر بہادرخان ترین جنرل سیکرٹری دولت خان ترین فیصل خان ترین محمد صادق کاکڑ بخت محمد اچکزئی اور دیگر نے خطاب کیامقررین نے کہا کہ شدید سردی میں گیس کی بندش عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے بجلی کی آنکھ مچولی اور بندش نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر گیس اور بجلی کی ترسیل یقینی بنایا جائے اور کہا کہ سردی کا موسم شروع ہوتے ہی گیس کے پریشر میں کمی اور مکمل بندش نے پشین شہر اور آس پاس علاقوں ملکیار ڈب خانوزئی تورہ شاہ نیو سرخاب لمڑان محمد دین کالونی حرمزئی ہیکل زئی خدائیدادزئی نالی جنگل سرکار بٹے زئی ملیزئی سرخانزئی یارو کربلا سیمزئی علی زئی منزرئی اسماعیلزئی یسین زئی منزکی سریلہ میان خانزئی کمال زئی عجائب زئی شکرزئی گانگلزئی گولائی حاجیزئی گریڈ کالونی جمال کالونی اور دیگر علاقوں میں گیس کی بندش نے علاقے کے عوام کو ایک عذاب میں مبتلا کردیا ہے بھاری بلز کے ادائیگی کے باوجود شہریوں و صارفین کو گیس فراہم نہیں کی جارہی ہے انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام اور چیف کیسکو بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے قدرتی گیس اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ علاقے کے عوام کے مشکلات کا خاتمہ ہوسکیں انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات کے تسلیم ہونے تک ہمارا احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں