کوئٹہ،کرونا کے باعث جاں بحق شخص کی تدفین

کوئٹہ،کوئٹہ علمدار روڈ سے تعلق رکھنے والا کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے محمد علی کو ہزارہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تفتان کے راستے ایران سے آنیوالا 65 سالہ محمد علی نامی شخص جو کہ گردے اور دیگر امراض میں مبتلا تھے اسکرنگ اور ٹیسٹ کے دوران کرونا وائر سے بھی متاثر ہو گیا تھا جس سے فوری طور پر فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کرونا آئسو لیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا ڈاکٹروں کی انتہائی نگہداشت کے باوجود اتوار کی شام کو چل بسا ڈاکٹروں کے مطابق65 سالہ محمد علی گردے اور دیگر امراض میں مبتلا تھے کرونا وائرس اس پر جس انداز میں حملہ کیا وہ اس سکت کو برداشت نہ کر تے ہوئے جان بر نہ ہو سکا حالانکہ ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانی کی انتھک کوشش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں