ر یڈیو سے برطرف ملازمین کا ڈی چوک پر احتجاجی دھر نایقین دھانی پر ختم

اسلام آباد: ریڈیو پاکستان سے برطرف ملازمین کی جانب سے ڈی چوک پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔سیکرٹری اطلاعات کی جانب سے مطًالبات کی منظوری کی یقین دھانی پر دھرنا ختم کردیا گیا۔ احتجاجی مظاہر ین کی جان سے تین رکنی کمیٹی نے سیکرٹری اطلاعات سے مذاکرات کئے۔کمیٹی نے بتایا کہ سیکرٹری اطلاعات نے یقین دہانی کروائی ہے کہ برطرف ملازمین کو واپس بحال کروایا جائے گا۔سیکرٹری اطلاعات نے ہمیں بتایا کہ مجھے ریڈیو پاکستان کے معاملے کا نہیں معلوم تھا کہ اتنا سنگین ہے۔سیکرٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ آج شام معاملے پر ہنگامی اجلاس بلایا جائے گا۔سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ معلوم ہوتا دھرنے میں مختلف شہروں سے آئے مظاہرین موجود ہیں تو میں شام تک نہ بیٹھنے دیتی۔کمیٹی کے بقول سیکٹری اطلاعات نے کہا کہ جو باتیں آپ بتا رہے میں نے کبھی نہیں سنی۔ریڈیو پاکستان کا سالانہ بجٹ صرف 18 کروڑ روپے ہے۔یونین جنرل سیکرٹر ی اعجاز خا ن نے بتایا کہ سیکرٹری اطلاعات نے میٹنگ کے بعد ایک دن کا وقت مانگا ہے۔ امید ہے جو سیکرٹری اطلاعات نے یقین دہانی کروائی ہے اس پر عمل ہوگا۔امید ہے حکومت کی جانب سے ریڈیو پاکستان کے برطرف ملازمین کے لیے اچھی خبر آئے گی۔سیکٹری اطلاعات کی یقین دہانی کے بعد ڈی چوک سے احتجاجی مظاہرہ ختم کررہے ہیں۔جس کے بعد ریڈیو پاکستان برطرف ملازمین نے ڈی چوک سے دھرنا ختم کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں