افغان شہر بامیان دھماکوں سے لرز اٹھا، 17 افراد ہلاک

کابل:افغانستان کے صوبے بامیان میں دو بم دھماکوں میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے وسطی صوبے بامیان کے شہر بامیان کے مرکزی بازار میں دو بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔دھماکوں کے بعد جائے وقوع کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا اور لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا،دھماکے کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں