دکی،فائرنگ سے لیویز اہلکار زخمی

دکی: بلوچستان کے ضلع دکی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کو زخمی کردیا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع دکی کے علاقے محلہ ملاخیل میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز محرر غلام محمد عرف لعلو کو زخمی کرکے فرار ہوگئے۔ایس ایچ او ظفر عباس کے مطابق زخمی محرر کو ہسپتال منتقل کرکے ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی منتقل کردیا۔واقع پرانی رنجش بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں