ڈاکٹر کمالان گچکی ایم ایس بولان میڈیکل ہسپتال تعینات
کوئٹہ: ایشنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر کمالان گچکی کو بولان میڈیکل ہسپتال کا ایم ایس تعینات کردیا گیا۔محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق بولان میڈیکل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سلیم ابڑوکا تبادلہ کرکے انہیں محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت گئی ہے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر کمالان گچکی کو بی ایم سی کا نیا ایم ایس تعینات کردیا گیا ہے یاد رہے کہ: ڈاکٹر سلیم ابڑو پر کورونا فنڈ میں خردبرد کا الزام ہے اورانکے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن تحقیقات کررہا ہے اور:محکمہ اینٹی کرپشن ڈاکٹر سلیم ابڑو سمیت دیگر افیسران کے خلاف مقدمہ درج کرچکا ہے۔
Load/Hide Comments


