بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تیاریاں عروج پر

کراچی :سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری کے ساتھ منگنی کی تیارں زور و شور سے جاری ہیں،بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی کی تقریب جمعہ 27 نومبر کی شام بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق محمود چوہدری کے خاندان کے تمام افراد آج جمعرات کو کراچی پہنچیں گے، جن کی مہمان داری کے لیے بلاول ہاؤس کا عملہ مقرر کردیا گیا ہے۔سابق صدر کی صاحبزادی اور امریکی بزنس مین کے صاحبزادے کی منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کے اوپن ایریا میں ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں