مسجد حرام کے تمام ذیلی دروازے بند رکھنے کی ہدایت
مکہ مکرمہ:الحرمین الشریفین پریزیڈنسی کے چیئرمین اور امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس مسجد حرام کے تمام ذیلی دروازے بند رکھنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مسجد حرام کے صرف مرکزی داخلی اور خارجہ راستوں کو استعمال کیا جائے اور مسجد کے ذیلی داخلی راستے بند رکھے جائیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حرمین پریزیڈنسی کی طرف سے یہ اقدام کرونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔خیال رہے کہ الحرمین الشریفین پریریڈنسی کی طرف سے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں کرونا کے اثرات کی روک تھام کے لیے متعدد احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔
Load/Hide Comments