دالبندین، دو گاڑیوں میں تصادم ایک شخص جاں بحق دو افراد زخمی
چاغی:دالبندین کے علاقے تالو لانڈی کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر دو گاڈیوں میں خوفناک تصادم ایک شخص جان بحق دو شدید زخمی ہو گئے لیویز ذرائع کے مطابق تالو لانڈی کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر دو گاڈیوں میں تصادم سے تاج گل نامی ایک شخص جان بحق ہوگیا دیگر دو افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا یاد رہے گزشتہ ایک ہفتے میں دالبندین سے تفتان تک متعدد حادثات پیش آئی ہے جس میں متعدد لوگ جان بحق اور زخمی ہو گئے تھے۔
Load/Hide Comments


