بختاور بھٹو کی منگنی کی تصاویر سامنے آگئیں

بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی تقریب میں بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرےکو انگوٹھی پہنائی— فوٹو: جیو نیوز
سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہوگئی۔

بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی تقریب میں بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرےکو انگوٹھی پہنائی۔بختاوربھٹو اور محمودچوہدری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا۔آصف زرداری تقریب میں شرکت کے لیے اسپتال سے اپنے گھر پہنچے جبکہ کورونا سے متاثر بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک سے تقریب میں شریک ہوئے۔

منگنی کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع پاکستانی اور انگریزی کھانوں سے کی گئی، مینیو میں مچھلی، چکن بروسٹ، بریانی اور کوفتے شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں