کوئٹہ، گیس دستیاب نہیں، صارفین کو بھاری بلز ارسال

کوئٹہ :کوئٹہ شہر میں ایک جانب سے میں عوام گیس، بجلی، پانی و دیگر بنیادی سہولیات کے لئے ترس رہی ہیں تو دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بنا ریڈنگ بھاری بلز بھجوانے کا سلسلہ جاری ہیں۔ میٹر کی ریڈنگ کئے بغیر عوام کو بھاری بلز بھیجنا معمول بن گیا ہیں۔ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے پہلے ہی عوام کی زندگیاں اجیرن ہوچکی ہیں اوپر سے ایس ایس جی سی کی مان مانیوں نے غریب طبقے کی زندگی عذاب بنادی ہیں۔ لیکن مجال ہے کہ موجودہ حکومت اور انتظامیہ پر کوئی اثر ہوا ہو۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی عدم فراہمی گیس کمپنی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں علاوہ ازیں عوام بھاری بھرکم بلز جمع کرانے پر مجبور ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ یہ بات سماجی کارکن کاشف حیدری نے گذشتہ روز اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی اس شدید سردی میں گیس نہ ہونے کہ برابر ہیں تو دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کیجانب سے عوام کو ہر مہینے ہزاروں روپے کی بلز بھجوادی جاتی ہیں جو کہ مزدور اور غریب طبقے کیلئے بلز کی ادائیگی وبال جان بن گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی کی وجہ سے عوام نان شبینہ کا محتاج ہوگئے ہیں اوپر سے سوئی سدرن گیس کمپنی کی من مانیوں کی وجہ سے عوام ذہنی مریض بن گئے ہیں۔ میٹر ریڈر گھر بیٹھ کر تنخواہ وصول کررہا ہیں جبکہ میٹروں کی ریڈنگ کئے بغیر اندازے کے مطابق بل بھیجتے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ گیس کے کمی کہ مسئلہ کو فوری طور پر حل اور اور میٹر ریڈرز کو ریڈنگ لینے کا پابند بنایا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت اور سوئی سدرن گیس کمپنی پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں