شمالی نائجیریا میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں 43 کسان ہلاک،6زخمی

ابوجا:شمالی نائجیریا میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں 43 کسان ہلاک ہو گئے جب کہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی نائجیریا میں بوکوحرام کے شدت پسندوں نے میدو گوری میں کسانوں کو نشانہ بنایا۔رپورٹس کے مطابق شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے کسانوں کا تعلق ریاست سوکوٹو سے تھا اور وہ کام کے سلسلے میں میدوگوری آئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں