ڈیرہ اللہ یار،روڈ حادثات میں دو خواتین جاں بحق،تین افراد زخمی

ڈیرہ اللہ یار:ڈیرہ اللہ یار میں دو مختلف روڈ حادثات میں دو خواتین جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جمالی بائی پاس پر تیز رفتار مزدا ٹرک مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی جسکے باعث کار میں سوار 14 سالہ رخسانہ دختر غلام محمد جمالی جاں بحق ہوگئی جبکہ بچی کی ماں ملوکاں اور بھائی ممتاز علی زخمی ہوگئے دوسرے حادثے میں چانڈیہ گوٹھ کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون عظیمہ جاں بحق ہوگئی اور اسکا شوہر عبدالرسول زخمی ہوگیا حادثوں میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کی گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد مزید علاج معالجہ کے لیے جیکب آباد ریفر کردیا گیا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مزدا اور ٹریکٹر ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں