سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لڑائی کا معاملہ عدالت تک پہنچ گیا، چیف جسٹس برہم

اسلام آباد:سماجی رابطے کی ویب پر لڑائی کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچنے پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایف آئی اے پر برہمی کا اظہار کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر گروپوں میں لڑائی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔دوران سماعت عدالت نے ایف آئی اے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے گروپس میں ہونے والی لڑائیوں پر اگر ایف آئی اے کارروائی کرنے لگی تو پھر باقی کام تو رہ گئے۔عدالت نے کہا کہ یہ تو مفاد عامہ کا سوال بھی ہے، ایف آئی اے ذاتی جھگڑوں میں پڑے گی تو اصل کام کون کرے گا؟چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے کو اب عدالت کو مطمئن کرنا ہو گا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جھگڑے ایف آئی اے کا دائرہ اختیار ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں