ملک اقتصادی طور پر تباہ، بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی شے نہیں،جان بلیدی
کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے غیر سیاسی قوتوں کو ملک اور بلوچستان میں مسلط کیا گیاجن کی بدولت آج عوام کمر توڑ مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہے بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے ملک اقتصادی طور پر تباہ ہوگیا ہے بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی شے نہیں حلقہ پی بی 29 سمیت کوئٹہ کے عوام کا گیس بجلی و پانی کے حوالے سے مشکلات کا شکار ہے کلی شابو سمیت حلقہ 29 کے عوام کو انتخابات کے موقع پر آنے والوں کا محاسبہ کرنا چائیے۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی ضلع صدر کوئٹہ حاجی عطاء محمد بنگلزئی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیر جان بلوچ ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ ستار بلوچ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری سینئر رہنماء ولی جان لانگو عمر بلوچ نے نیشنل پارٹی کوئٹہ کی تنظیم سازی کے سلسلے میں کلی شابو یونٹ کے انتخابات کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں نظامت کے فرائض شعیب لانگو نے سرانجام دئیے تقریب میں نیشنل پارٹی کلی شابو یونٹ کے سنئیر رہنماؤں و کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی یونٹ انتخابات میں عمر بلوچ یونٹ سیکرٹری خان کاکڑ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری جبکہ خلیل لانگو شبیر بلوچ شاید خان مشاوراتی کونسلران جبکہ حاجی اکبر لانگو،وڈیرہ نور لانگو،عثمان بلوچ،علی احمد خلجی،واجد کاکڑ،رحمن لانگو اور انکل اللہ بخش بلوچ تحصیل کونسلران منتخب ہوئے۔اس موقع پر نجیب زدران حسین زدارن ادریس کاکڑ ناصر کاکڑ نذیر بڑیچ نے اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی کی نظریاتی و فکری سیاست اور ڈاکٹر مالک بلوچ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت کی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے نئے منتخب یونٹ عہدیداران کو شامل ہونے والے نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کلی شابو یونٹ اور کلی عالمو یونٹ پارٹی کا گڑھ رہا ہے۔اور ہمیشہ سے ہی کارکنوں نے پارٹی کی فعالیت میں بنیادی کردار ادا کیانئے عہدیداران بھی پارٹی کو منظم و متحرک کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔نیشنل پارٹی کے قائدین نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا موقف رہا ہے کہ ملک میں دستور موجود ہے اور دستور میں مقننہ انتظامیہ اور عدلیہ سمیت اداروں کے کام کرنے کے دائرے کار بھی واضح کیاہر ادارے کو اسکی ائینی حدود میں رہ کر آئین و قانون کی بالادستی کو ممکن بنانا ہے انہوں نے کہا کہ سیاست یا سیاسی عمل سیاسی جماعتوں کا کام ہے لیکن افسوس کہ سیاست میں روز اول سے مداخلت کو فروغ دیا گیاجس نے اس ملک کو دولخت کر دیا اور ساتھ ہی سنگین بحرانوں اور قومیتوں میں محرومی کو پروان چڑھایالیکن آمرانہ عزائم ہنوز جاری ہیں مقررین نے کہا کہ موجودہ حکمران دھاندلی کے پیداور ہے گزشتہ انتخابات میں بدترین دھاندلی کی مثال قائم کرتے ہوئے ان کھٹ پتلی حکمرانوں کو عوام پر مسلط کیاجنھوں نے ناقص گورننس سے عوام کا خون نچوڑ لیاانہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے موجودہ حکومت کی نیندیں حرام کر دی ہے۔ملتان جلسے کو روکنے کیلیے پی ڈی ایم کے رہنماوں و کارکنوں پر تشدد لاٹھی چارج گرفتاریاں اورمقدمات بنائے گے۔لیکن کارکنوں اور عوام نے تمام نے روکاٹوں کو توڑ کر عظیم الشان جلسہ عام منعقد کرتے ہوئے یہ باور کرایا کہ موجود سلیکٹڈڈ حکومت سے نجات کے دن قریب آگئے ہیں۔مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور نیشنل پارٹی نے اپنے مختصر دور حکومت میں عوامی پالیسیوں و اقدامات سے بلوچستان میں گورننس کی نئی رائیں متعین کی۔نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ کی سیاسی بصیرت اور عوامی ترجیحات نے بلوچستان کو خوف و ہراس سے نکال کر امن فراہم کیاتعلیم و صحت کے شعبوں میں تعمیری اصلاحات و اقدامات کیے اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کرکے بااختیار بنادیا۔انہوں نے کہ حلقہ پی بی 29 میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے تنظیم کو فعال و متحرک کریں اور اس حلقے سے نیشنل پارٹی کو کامیاب کرائیں نیشنل پارٹی یقین دلاتی ہے کہ عوام کے اعتماد کو موجودہ نمائندوں کی طرع ٹھیس نہیں پہنچائے گی اور عوام خود مطمن ہوگی کہ انہوں نے حقیقی نمائندہ منتخب کیا۔


