جنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد کرنے کا قانون فوری نافذ کرنے کی منظوری
اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے بچوں اور خواتین سے جنسی زیادتی کے مجرموں کو کیمیائی طریقے سے نامرد کرنے کا قانون فوری طور پر نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بچوں اور خواتین سے زیادتی کے کیسز میں کیسٹریشن (کیمیائی طور پر نامرد کرنے) کی سزا پر دوبارہ بحث ہوئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اتفاق کیا کہ کسیٹریشن کی سزا کیلئے عالمی اداروں سے رائے لینے یا ان کی آمادگی کی ضرورت نہیں۔کابینہ ارکان نے مؤقف اپنایا کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی کے ملزمان رعایت کے مستحق نہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان خود بھی جنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد کرنے کی تجویز دے چکے ہیں اور موٹر وے زیادتی کیس کے بعد یہ معاملہ مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے۔
Load/Hide Comments


