رمشاء قتل کیس کی سماعت،ملزم کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے رمشاء قتل کیس کے ملزمان کی سزائے موت کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے موقع پر ملزم شعبان کا سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے شریک ملزم قیصر کی سزائے موت کم عمری کے باعث عمر قید میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ ملزمان نے 2003 میں مرید کے میں رمشاء نامی ساڑھے تین سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔معاملہ کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سنگین جرم کرنے والوں کو تکنیکی وجوہات پر نہیں چھوڑ سکتے۔جس کی کم سن بیٹی زیادتی کے بعد قتل ہو وہ کیوں کسی پر جھوٹا الزام لگائے گا،ملزمان کو چھوڑنے کیلئے شکوک و شبہات تلاش نہیں کرسکتے

اپنا تبصرہ بھیجیں