سعودی وزارت صحت کے 12 اہلکار معطل، تحقیقات شروع

ریاض :سعودی عرب کی وزارت صحت نے محکمہ کے 12 اہلکاروں کو طبی معائنے کی فرضی اور جعلی تاریخیں جاری کرنے کے الزام میں معطل کرنے کے بعد انکوائری شروع کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹرز میں جعلی تاریخوں کا اندراج کرنے میں ملوث 12 ملازمین کو معطل کرنے کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں