خضدار، بیروزگار نوجوانوں کی لیویز بھرتیوں کیخلاف احتجاجی ریلی

خضدار(نمائندہ انتخاب) بیروزگار نوجوانوں کی جانب سے لیویز فورس کی خالی اسامیوں پر تعیناتی کے خلاف ریلی نکالی ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا پریس کلب خضدار کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا مقررین نے کہا کہ موجود آسامیوں پر بھرتیوں میں میرٹ کی دھچیاں اڑا ئی گئی ہے خضدار سے تعلق رکھنے والے بیروزگار نوجوانوں نے سالوں بعد آسامیوں پر بھرتیوں کا خواب پورا ہوتے دیکھ کر سکھ کا سانس لیا مگر افسوس جب لسٹ لگی تو امیدواروں کے امید کے برعکس تھی ان تمام آسامیوں پر امیدواروں کی حق تلفی کی گئی ہے لہذا ان بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اگر ہماری نہیں سنی گئی تو احتجاج کو وسعت دیں گے خضدار میں بیروزگار نوجوانوں نے لیویز فورس میں بھرتیوں کے جاری کردہ لسٹ کو مسترد کردیا لیویز فورس کی خالی اسامیوں پر تعیناتی میرٹ کے خلاف ہوا ہے نوٹس لیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں